ETV Bharat / state

ٹاؤن ہال پانپور میں بلاک دیوس کی تقریب منعقد

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال پانپور میں بلاک دیوس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، لیفٹنٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر نے بلاک دیوس کی تقریب کا افتتاح کیا۔

ٹاؤن ہال پانپور میں بلاک دیوس کی تقریب منعقد
ٹاؤن ہال پانپور میں بلاک دیوس کی تقریب منعقد
author img

By

Published : Sep 16, 2020, 8:42 PM IST

قصبہ پانپور کے ٹاؤن ہال میں بدھ کو بلاک دیوس کے سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں لیفٹننٹ گورنر کے مشیر آر آر بٹھناگر کے علاوہ ڈائریکٹر محکمہ دیہی ترقی کشمیر، تحصیلدار پانپور بلاک ڈیولوپمنٹ آفسر پانپور کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر تحصیل انتظامیہ کے مختلف محکموں کی جانب سے لوگوں کی شکایات سننے کے لئے کائونٹرس لگائے گئے تھے تاکہ لوگ اپنے اپنے علاقے کی شکایات کو درج کرا سکیں جس سے ان کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے گا۔

ٹاؤن ہال پانپور میں بلاک دیوس کی تقریب منعقد

واضح رہے کہ یہ پروگرام بیک ٹو ولیج (مرحلہ سوم) سے پہلے منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام اور افسروں کے بیچ میں ایک مضبوط روابط قائم کیے جا سکیں۔

انتظامیہ کے مطابق بیک ٹو ولیج سوم کے انعاد میں آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے ہی ہر بدھوار کو بلاک دیوس کا اہتمام کیا جائےگا۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ: بلاک دیوس کے دوران عوام کی سرد مہری

نوجوانوں کی جسمانی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لئے پروگرام کے دوران لیفٹنٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر نے بعض نوجوان کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس بھی تقسیم کئے تاکہ نوجوانوں کو دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی طرف بھی راغب کیا جا سکے۔

اس موقعے پر لیفٹنٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر نے کہا کہ دور دراز علاقہ جات کی عوام کو ہر بنیادی ضرورت فراہم کرنے کے علاوہ تعمیر و ترقی کے نئے ادوار شروع کرنے کی غرض سے ہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.