ETV Bharat / state

پلوامہ کے ترال میں بلاک دیوس کا اہتمام - کشمیر نیوز

بلاک دیوس کے دوران عوامی وفود نے اپنے معاملات پیش کیے۔

پلوامہ کے ترال میں بلاک دیوس کا اہتمام
پلوامہ کے ترال میں بلاک دیوس کا اہتمام
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 7:45 PM IST

عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کے لیے آج ترال ٹاون ہال میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا تھا۔

بلاک دیوس میں تقریباً تمام سب ضلع آفیسرز نے شمولیت کی، بی ڈی او آری پل سمیر احمد نے بلاک دیوس کی صدارت کی۔ اس دوران درجنوں عوامی وفود نے بجلی، سڑک پانی اور دیگر روزانہ بنیادی مسائل متعلقہ حکام کی نوٹس میں لائے جس میں بہت سارے مسائل موقع پر ہی حل کیے گئے جبکہ دیگر معاملات متعلقہ حکام کی نوٹس میں لائے گئے۔

پلوامہ کے ترال میں بلاک دیوس کا اہتمام

اب تمہارے حوالے۔۔۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی ڈی او آری پل سمیر احمد نے بتایا کہ بلاک دیوس کا ہر بدھ کو اہتمام ہوتا ہے جس دوران عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جاتا ہے اور انہیں موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ آج بھی بہت سارے معاملات زیر بحث لائے گئے اور عوامی وفود نے اپنے معاملات یہاں پیش کئے۔

انہوں نے کہا کہ بلاک دیوس کی کامیابی یہی ہے کہ عوام ہر بدھ کے روز یہاں تشریف لاتی ہے اور اس طرح عوام اور انتظامیہ کے درمیان بہتر تال میل پیدا ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.