ETV Bharat / state

توہین رسالت معاملہ: وادی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

ضلع پلوامہ کے قصبہ پلوامہ کے ساتھ ساتھ دیگر کئی دیہات میں مظاہرین نے توہین رسالت کے قصورواروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

protest in Pulwama against ‘blasphemous’ remarks
توہین رسالت معاملہ: وادی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Aug 22, 2020, 6:12 PM IST

حضورﷺ کی شان مبارک میں گستاخی کے خلاف وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں پر امن احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ اس دوران مظاہرین مطالبہ کررہے ہیں کہ قصواروں کے خلاف سخت سے سخت کارورائی کی جائے۔

توہین رسالت معاملہ: وادی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

احتجاج میں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے۔ جن پر ”شان رسول ﷺمیں گستاخی ہرگز برداشت نہیں“، 'ملزمین کو کڑی سزا دو' کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے واقعات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں اور رسول ﷺ کی شان میں کسی کو گستاخی کرنے کی قعطی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ضلع پلوامہ کے رہموں، راجپورہ، دربگام، لتر ،ترال ،پاپنور میں بھی مقامی دوکاندار حضرات، بزرگ ،بچے اور نوجوان نے واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔ وہیں کل رات دیر گئے مورن علاقے میں لوگوں نے موم بتی جلا کر اپنا احتجاجی مظاہرہ درج کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام ایک پر امن دین ہے یہ ہمیں ادب، اخلاق، بھائی چارہ اور عزت کرنا سکھاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے دین اسلام کے علمبردار آقائے نامدار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے اور ان کے خلاف توہین آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.