ETV Bharat / state

congress on BJP’s 50+ slogan: انتخابات سے قبل بی جے پی نئے نعروں کی تلاش میں، کانگریس

کانگریس لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں ’’پچاس کے پار‘‘ نعروں کو سیاسی بیانات سے تعبیر کرتے ہوئے کہا: ’’اسمبلی انتخابات منعقد ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ عوام کس کو پچاس کے پار اور کس کو پانچ کے پار کراتی ہے۔‘‘

انتخابات سے قبل بی جے پی نئے نعروں کی تلاش میں، کانگریس

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 3:45 PM IST

انتخابات سے قبل بی جے پی نئے نعروں کی تلاش میں، کانگریس

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ’’اسمبلی انتخابات کا اعلان نہ ہونے کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے ’پچاس پار‘ کا نعرہ دینا عوامی سطح پر ہوا کھڑا کرنے کے مترادف ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کے سینئر لیڈر اور جنرل سیکرٹری سردار سریندر سنگھ چنئ نے ترال کے نارستان علاقے میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دران کیا۔ سریندر سنگھ چنئ نے بتایا کہ ’’ابھی الیکشن کے بارے میں کوئی تصویر صاف نہیں ہے کہ کب اور کہاں منعقد ہوں گے، اور جب الیکشن کمیشن باضابطہ انتخابات کا اعلان کرے گا تب پتہ چلے گا کون پچاس کے پار ہے اور کون پانچ کے پار ہے۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتاے گا کیونکہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہوتا ہے اور عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ بھاجپا کی جانب سے کیے جا رہے دعووں کو ’’محض سیاسی پینترے بازی‘‘ قرار دیا۔‘‘

یونیفارم سیول کوڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سریندر سنگھ چنئ نے بتایا کہ ’’انتخابات کے موقع پر بی جے پی کو نعروں کی تلاش رہتی ہے اور اس لئے اب عوام کو گمراہ کرنے کے لیے یو سی سی جیسے نعروں کا سہارا لیا جا رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی عوامی سطح پر بے نقاب ہوگئی ہے اور اب وہ مزید عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتی۔‘‘ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ’’جہاں اس بات کا اشارہ مل رہا ہے کہ بلدیاتی اور پنچایتی اداروں کے انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں ایسے میں عوام کو قابل اور بہتر امیدواروں کو آگے لانا چاہیے اور جمہوری نظام حکومت میں اپنی پکڑ مضبوط بنا سکے۔‘‘

مزید پڑھیں: tral youth congress convention: نارستان، ترال میں یوتھ کانگریس کا ورکرز کنونشن

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’بی جے پی جو کچھ بولتی ہے اس پر وہ اترتی نہیں، کیونکہ انہوں نے ہماچل اور کرناٹک میں بھی دعوے کیے تھے لیکن بعد میں دونوں ریاستوں میں کانگریس نے اپنے دم پر حکومت بنائی اور اب جن چار ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں وہاں بھی کانگریس اپنے بل پر حکومت قائم کرے گی جسے ملک کی سیاسی فضا بھی تبدیل ہو گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.