ETV Bharat / state

میونسپل کمیٹی پانپور کے باہر احتجاجی مظاہرہ

بی جے پی یوتھ کے قومی نائب صدر نے ای او پامپور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

author img

By

Published : Aug 22, 2020, 11:24 AM IST

میونسپل کمیٹی پانپور کے باہر احتجاجی مظاہرہ
میونسپل کمیٹی پانپور کے باہر احتجاجی مظاہرہ

بھارتیہ جنتا پارٹی یوتھ کے رہنما انجینیئر اعجاز حسین نے بی جے پی یوتھ ونگ کے دیگر رہنماوں اور پانپور کے کئی وفود کے ہمراہ آج مونسپل کمیٹی پانپور کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

انہوں نے یہ مظاہرہ ایکزیکیوٹیو آفیسر مونسپل کمیٹی پانپور کے خلاف کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'مذکورہ افسر نے دیگر کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر ان پر حملہ کروایا ہے جب وہ ڈائریکٹر، اربن لوکل باڈیز کشمیر اور پانپور سے آئے ہوئے وفود کے ساتھ اُس جگہ کی طرف جا رہے تھے جہاں انہیں پانپور کے لوگوں کو سمو اسٹینڈ کے لیے جگہ فراہم کرنی تھی۔'

اعجاز حسین نے کہا کہ 'پچھلے کئی دنوں سے ان کے پاس پانپور سے کچھ وفود آرہے تھے جنہوں نے پانپور سے پارمپورہ سرینگر تک کے لیے سمو سروس چلانے کی مانگ کی تھی۔ اسی سلسلے میں انہیں آج ڈائریکٹر اربن لوکل باڑیز کشمیر کے ساتھ اُس جگہ کا دورہ کرنا تھا جہاں لوگوں کو سمو سروس کے لئے اسٹینڈ چاہیے تھا لیکن وہاں پہنچتے ہی کچھ لوگوں نے اُن پر لاٹھیو سے حملہ کیا اور پتھر پھینکے۔

اعجاز حسین نے کہا کہ 'ایکزیکیوٹیو آفیسر کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔بصورت دیگر وہ سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.