ETV Bharat / state

پلوامہ میں بی جے پی کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 8:09 PM IST

میٹنگ میں مرکزی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اسکیموں کے حوالے سے بھی بات کی گئی اور مختلف علاقوں کے عہدے داران کو تلقین کی کہ وہ ان اسکیموں کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کریں۔

BJP
BJP

بی جے پی کی جانب سے آج ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کے عہدے داراران کے ساتھ ورکنگ کمیٹی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں بی جے پی کے ترجمان کے علاوہ ضلع صدر نے شرکت کی۔

پلوامہ میں بی جے پی کی ورکنگ کمیٹی میٹنگ منعقد

اس موقع پر بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ سبھی کارکن لوگوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ پارٹی کی بہبود کے لیے کام کریں اور پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنائیں۔

الطاف ٹھاکر نے کہا 'اس میٹنگ کا مقصد آنے والے تین مہینوں کے لیے حد مقرر کرنا ہے اور یہ بھی جانکاری حاصل کرنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ میں ہم نے کون سا ہدف حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیے
پاکستانی ایئرلائنز سے مشابہت رکھتا غبارہ جموں سے برآمد

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے پہلے ہی کہا ہے کہ بی جے پی حکومت غریبوں کی حکومت ہے، جس پر ہم عمل پیرا ہیں۔ حکومت نے آج تک غریبوں کے لئے 134 مختلف اسکیمیں لانچ کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.