مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں آج بی جے پی کارکنان کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں پارٹی کےترجمان الطاف ٹھاکر ، ضلع صدر پلوامہ لطیف احمد بٹ، ایم سی صدر ترال منظور احمد اور پارٹی کارکنان کے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بی جے پی کی اس میٹبگ میں پارٹی کو جموںوکشمیر میں مزید مستحکم کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پر پنڈت دین دیال اپاد ھیاے کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا-
بی جے پی رہنماؤں نے کہا کہ وہ ایک سچے قوم پرست، دور اندیش اور بے لوث خدمت کرنے والے مخلص رہنما تھے۔جنھوں نے بھاجپا کے لیے کئ رہنمایانہ خطوط وضع کئے، جن پر آج بھی پارٹی کام کر رہی ہے،پروگرام کے آخر پر سیموہ ترال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ضمیر احمد سمیت کئ نوجوانوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی، جن کا والہانہ استقبال کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ اسے علاقے میں پارٹی مزید مستحکم ہوگی۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ بھاجپا سب کا ساتھ سب کا وکاس کے ایجنڈے کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے اور اب اعلی تعلیم یافتہ لوگ بھی پارٹی کے ساتھ جڑ رہے ہیں جو اس بات کا غماز ہے کہ پارٹی کشمیر میں اب مقبول ہو رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب نوجوان روز بہ روز اس پارٹی کی جانب مائل ہو رہے ہیں۔ الطاف ٹھاکر نے دعوی کیا کہ بی جے پی خاندانی راج پر یقین نہیں رکھتی بلکہ پارٹی کے اندر کارکنان کو قابلیت کی بنیاد پر، عہدے تفویض کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Bjp Meeting in Pulwama: پلوامہ میں بی جے پی بوتھ انچارج کی میٹنگ منعقد