ETV Bharat / state

BJP welcomes Clerics’ release: داؤدی، ویری کی رہائی میں رویندر رینہ کا کلیدی کردار، الطاف ٹھاکر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 4:03 PM IST

مذہبی رہنماؤں کی رہائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بی جے پی لیڈر الطاف ٹھاکر نے حکام سے دیگر اسیر علماء کرام کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ Bjp leader on Dawoodi Veeri’s release

مذہبی رہنماؤں کی رہائی اچھی شروعات ۔۔۔الطاف ٹھاکر

پلوامہ (جموں کشمیر) : وادی کشمیر کے دو مایہ ناز علماء و مبلغین مولانا عبد الرشید داؤدی اور مشتاق احمد بٹ المعروف ویری کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پاڑی (بی جے پی) نے حکام سے سبھی علماء کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ترال کے پنر جاگیر گاؤں میں ’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ پروگرام کے حاشیہ پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ ’’بی جے پی ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وِشواس‘ نعرے پر کام کر رہی ہے اور جس طرح سے کل عدالت عالیہ نے علماء کرام مولانا داووی اور مولانا مشتاق ویری کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘‘

علماء کی رہائی کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹھاکر نے حکام سے سبھی ایسے علماء کرام کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا جو کسی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں۔ ٹھاکر نے بتایا کہ ’’چونکہ بھاجپا مذہبی آزادی پر بھروسہ کرتی ہے اس لئے ہم ایسے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے علماء کی رہائی کے احکامات کا سہرا بھاجپا کے یو ٹی صدر رویندر رینہ کے سر باندھا۔ ٹھاکر نے کہا: ’’کئی مولوی گروپس رویندر رینہ سے ملے تھے اور انہوں نے یہ بات حکام کی نوٹس میں لائی تھی لہذا ہم رویندر رینہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Dawoodi, Veeri PSA Quashed: داؤدی، ویری پر عائد پی ایس اے کالعدم قرار

میرواعظ مولوی عمر فاروق کی رہائی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی رہا ہوں اور حکومت دیکھے گی کہ اگر ان کے خلاف کوئی سنگین معاملہ نہیں ہے تو انہیں بھی رہا کیا جانا چاہئے۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ نے گزشتہ سال سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے مولانا عبد الرشید داؤوی اور مشتاق ویری کو رہا کرنے کے احکامات صادر کیے۔ دونوں شعلہ بیاں مقررین کو گزشتہ برس حراست میں لیا گیا تھا، ان دونوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) نافذ کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.