ETV Bharat / state

Talk With BJP Leader Altaf Thakur جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی کی ہوگی، الطاف ٹھاکر

جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ یونین ٹریٹری میں اگلی سرکار بی جے پی کی ہوگی۔ BJP to form Next Government in Jk Says Altaf Thakur

جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی کی ہوگی، الطاف ٹھاکر

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 10:21 AM IST

پلوامہ: جموں وکشمیر میں ابھی انتخابات کے حوالے سے صورتحال واضح نہیں ہے تاہم بھارتیہ جنتاپارٹی نے دعویٰ کیا کہ جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی ہی بنائے گی کیونکہ بی جے پی نے عوامی مفاد کے کام کر کے دیگر سیاسی پارٹیوں کے پیر اکھاڑ دیے ہیں۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر جنوبی کشمیر کے پامپور علاقے میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں دعویٰ کیا کہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی پچاس سے زائد سیٹیں حاصل کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم اطمینان سے سرکار بنانے میں کامیاب ہوں گے ۔

جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی کی ہوگی، الطاف ٹھاکر

الطاف ٹھاکر نے واضح کیا کہ بی جے پی کشمیری پنڈتوں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کر رہی ہے بلکہ پنڈت برادری نے ہمیشہ بی جے پی کو سپورٹ کیا ہے اور ہم بھی ان کے جائز مطالبات کو لیکر سنجیدہ ہیں گزشتہ دنوں سے عسکری تنظیموں کی جانب سے پنڈت ملازمین کو خوفزدہ کرنے کی جو کوششیں کی ہے ہم ان کی مذمت کرتے ہیں اور ایل جی انتظامیہ سے اس بارے میں مناسب اقدامات کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔ آنے والے اسمبلی انتخابات میں غلام نبی آزاد کی نئی سیاسی پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کو مسترد کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ جمہوریت میں ہر ایک کو الیکشن لڑنے کا حق ہے اور کوئی بھی سیاسی پارٹی الیکشن لڑ سکتی ہے کیونکہ ہمارا ملک دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور جہاں تک کشمیر کا تعلق ہے یہاں بھی ہر سیاسی پارٹی قسمت آزمائی کرسکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہاں صرف نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو ہی حق نہیں کوئی بھی پارٹی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے۔ تاہم بی جے پی اپنے بل پر حکومت بنائے گی اور ہمیں کسی بھی پارٹی کی حمایت کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی ۔ BJP to form Next Government in Jk Says Altaf Thakur

جنوبی کشمیر میں پی ڈی پی کی مضبوطی کو قصہ پارینہ قرار دیتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ پی ڈی پی کا سورج اب غروب ہو چکا ہے اور یہ پارٹی اب چند دنوں کی مہمان ہے اور اب میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے محبوبہ مفتی اب بیانات دیکر خود کو زندہ رکھنا چاہتی ہے تاہم یہ بات طے ہے کہ ان کی پارٹی اب نام کی ہی رہ گئی ہے جبکہ بی جے پی ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ Talk With BJP Leader Altaf Thakur

یہ بھی پڑھیں : Ghulam Nabi Azad on PM Package Employee پی ایم پیکیج ملازمین کو عارضی طور پر جموں منتقل کرنا چاہئے، غلام نبی آزاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.