ETV Bharat / state

'گپکار الائنس اقتدار کی بھوکی جماعت ہے' - الطاف ٹھاکر نے گپکار الائنس

بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے گپکار الائنس کو اقتدار کی بھوکی جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہار کے بعد بی جے پی جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات میں بھی شاندار مظاہرہ کرے گی۔

BJP spokesperson Altaf Thakur
بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 5:20 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ گپکار اعلامیہ پر دستخط کرنے والے وہی لوگ ہیں جو اپنے آپ کو بچانے کے لیے سیاست کا لبادہ اوڑھ رہے ہیں۔

بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر

انھوں نے گپکار الائنس کو گینگ نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گپکار گینگ میں وہی لوگ شامل ہیں جنھوں نے آج تک جموں و کشمیر کے قدرتی وسائل کو برباد کیا ہے، انھوں نے روشنی ایکٹ اور کرکٹ میں اربوں روپیے کی بدعنوانی کی ہے، گپکار گینگ میں شامل سیاست دان چاہے وہ محبوبہ مفتی ہوں یا عمر عبداللہ دونوں نے ڈی ڈی سی انتخابات کا بگل بجنے سے قبل یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ وہ صرف اسٹیٹ ہوڈ کی واپسی اور دفعہ 370 کی بحالی کے بعد ہی کسی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے سوچ سکتے ہیں، تاہم آج وہ کس منہ سے ڈی ڈی سی انتخابات میں شمولیت کر رہے ہیں۔

الطاف ٹھاکر نے مزید کہا کہ انھیں لوگوں نے آج تک کشمیری لوگوں کو سبز باغ دکھا کر لوٹا ہے اور اب وہ گپکار کی سیاست کا لبادہ اوڑھ کر یہاں کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے بہار اسمبلی انتخابی نتائج کو حوصلہ بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے بھاجپا کو کھبی کامیاب ہوتے ہوئے نہیں دکھایا اور محبوبہ جی نے بھی بی جے پی کو بہار میں ناکام ہونے کی بات کی تھی لیکں نتائج اس کے برعکس آئے جس کو دنیا نے دیکھا اور اب یہاں پر بھی کون ناکام ہوگا دنیا اسے بھی دیکھے گی۔

الطاف ٹھاکر نے جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور گپکار گینگ کو سوائے مایوسی کے کچھ ہاتھ نہیں آنے والا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.