ETV Bharat / state

BJP on Bulldozer Drive بلڈوزر لینڈ مافیا کے لیے، نہ کہ عوام کے لیے، الطاف ٹھاکر - بی جے پی ترجمان لینڈ مافیا

بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے گورنمنٹ اراضی کر قبضہ سے خالی کرائے جانے کی مہم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ BJP Spokesperson on JK Land Eviction Drive

بلڈوزر لینڈ مافیا کے لیے، نہ کہ عوام کے لیے، الطاف ٹھاکر

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 6:16 PM IST

بلڈوزر لینڈ مافیا کے لیے، نہ کہ عوام کے لیے، الطاف ٹھاکر

پلوامہ: انسداد تجاوزات مہم کو ’’جائز اور وقت کی ضرورت‘‘ قرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ ’’بلڈوزر سیاسی دلالوں سے ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لیے کارگر ثابت ہو رہا ہے اور یہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔‘‘ ٹھاکر نے زور دیتے ہوئے کہا: ’’بلڈوزر کارروائی ہرگز نہیں رکے گی۔‘‘ بی جے ترجمان الطاف ٹھاکر بدھ کو جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں شاہ آباد دیہات میں عوامی رابطہ مہم میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔

تجازوات کے خلاف جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا: ’’محبوبہ مفتی غریبوں کا درد نہیں سمجھ سکتی کیونکہ وہ وزیر داخلہ کے گھر پیدا ہوئی اور نازوں کے ساتھ اس کی پرورش ہوئی ہے۔‘‘ ٹھاکر کے مطابق ’’بلڈوزر کارروائی ہر گز غریب عوام کے خلاف عملائی نہیں جائے گی جیسا کی جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی یقین دہانی کی ہے۔‘‘ الطاف ٹھاکر نے محبوبہ مفتی کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ’’محبوبہ مفتی خواہ مخواہ شور شرابا کر رہی ہے، بلڈوزر کارروائی تب تک نہیں رکے گی جب تک سرکاری اراضی پر سے مکمل طور پر قبضہ نہ ہٹایا جائے۔‘‘

الطاف ٹھاکر نے اس بات پر زور دیا کہ ’’ایل جی انتظامیہ نے یہ بات صاف کر دی ہے کہ غریبوں کو انسداد مہم کے دوران چھیڑا نہیں جائے گا البتہ جن سیاسی دلالوں نے سیاست کی آڑ میں سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ کیا ہے ان سے ایک ایک انچ کا حساب لیا جائے گا اور بلڈوزر کارروائی جاری رہے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: State Land Eviction Drive بلڈوزر پالیسی کو بلا تاخیر روکا جائے، نظیر لاوے

یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں بھی اپنے دورے کے دوران الطاف ٹھاکر نے لینڈ مافیا کے خلاف بلڈوزر کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف جاری مہم پر ایل جی انتظامیہ ستائش کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.