پلوامہ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر سجاد رینا نے پیر کو ضلع کے دور افتادہ دیہی علاقہ کھیلن کا دورہ کیا۔ اس دوران مقامی وفود نے سجاد رینا سے ملاقات کی اور علاقہ میں درپیش مسائل سے بی جے پی لیڈر کو آگاہ کیا۔ بی جے پی لیڈر نے عوامی اہمیت کے حامل مسائل کو متعلقہ حکام کے کی نوٹس میں لاکر انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی تاہم انہوں نے عوام سے پنچایتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بھی تلقین کی۔ BJP Leader Raina Visits Khlen pulwama Urges youth to participate in Elections
سجاد رینا نے تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'علاقہ کھیلن تعمیر و ترقی کے لحاظ سے بالکل پسماندہ ہے۔ علاقے میں بنیادی ضروریات خاص کر بجلی، پانی، سڑک اور صحت عامہ کی سہولیات سے محروم ہے جس کے باعث کثیر آبادی کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ضلع کے دیگر علاقوں کی نسبت کھیلن علاقہ کافی پسماندہ ہے جہاں تعمیر و ترقی کے حوالہ سے زیادہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'یہاں کے باشندے آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی بجلی،پانی اور رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ لوگوں کو بجلی اور پانی کے حوالہ سے آئے روز مختلف محکمہ جات کے دفاتر کا چکر کاٹنا پڑ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی عوامی فلاح و بہبود کے لیے وعدہ بند ہے اور لوگوں کو درپیش مسائل متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا ان انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔‘‘ BJP Leader Urges youth to participate in Elections
مزید پڑھیں: BJP Leader Visits Pulwama Hospital: بی جے پی ضلع صدر نے ضلع ہسپتال پلوامہ کا دورہ کیا
رینا کے دورے کے دوران مقامی باشندوں خاص کر پڑھے لکھے نوجوانوں کو پنچایتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا تعاون دینے کی بھی اپیل کی۔