ETV Bharat / state

BJP Leader on Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کشمیر میں کامیاب نہیں ہوگی، بی جے پی لیڈر

بی جے پی لیڈر نے ضلع پلوامہ میں عوامی وفود سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا پر سخت نکتہ چینی کی۔ BJP Leader Sajad Raina on Bharat Jodo Yatra

بھارت جوڑو یاترا کشمیر میں کامیاب نہیں ہوگی، بی جے پی لیڈر

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 4:25 PM IST

رکھ لیتر، پلوامہ میں بی جے پی لیڈر کی عوامی وفود سے ملاقات

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رکھ لیتر علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر اور بی ڈی سی ممبر لاسی پورہ نے عوامی وفود سے ملاقات کی۔ علاقہ کے معزز شہریوں کے علاوہ نوجوانوں نے بھی شرکت کرکے علاقے میں درپیش مسائل سے بی ڈی سی ممبر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر مقامی باشندوں نے بی جے پی لیڈر اور بی ڈی سی ممبر لاسی پورہ کو علاقہ میں درپیش کئی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ BJP Leader holds public darbar in litter Pulwama

تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر اور سابق ضلع صدر سجاد رینا نہ نے کانگریس کی ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’یہ یاترا کشمیر میں کیونکر کامیاب ہو سکتی ہے!‘‘ رینا نے کہا: ’’اس طرح کی پارٹیاں محض اپنے اہل خانہ کے لیے ہی کام کرتی ہیں۔ اسی طرح کی جماعتوں نے ایک وقت میں اپنے اور اہل خانہ کے مفاد کے لیے گپکار الائنس قائم کی تھی۔‘‘ Sajad Raina Public Darbar Rakh Litter Pulwama

قبل ازیں، رینا نے رکھ لیتر علاقے کے باشندوں کو علاقے کی تعمیر و ترقی کی یقین دہانی کی اور کہا کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ علاقے بات چیت کرکے علاقے میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے علاوہ تعمیر و ترقی کے حوالہ سے بھی جلد اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی کوشش کریں گے۔ نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے رینا نے کہا: ’’رکھ لیتر انتہائی پسماندہ علاقہ ہے اور یہاں تعمیر و ترقی کے لحاظ سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti On Bharat Jodo Yatra سرکار کووڈ یا ملیٹنسی کا بہانہ بناکر بھارت جوڑو یاترا میں خلل ڈال سکتی ہے، محبوبہ مفتی

رینہ نے لوگوں کے ساتھ وعدہ کیا کہ وہ علاقے میں درپیش سبھی مسائل کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لاکر ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پوری سعی کریں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.