ترال( پلوامہ):بی جے پی کی طرف سے اتوار کے روز ترال کے دور افتادہ علاقے وزل کلناڈ میں ایک پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام کی صدارت پارٹی کے سینیئر لیڈر اور ترجمان الطاف ٹھاکر نے کی، جبکہ اس موقع پر دیگر لیڈران سجار رینہ، محمد شفیع وانی، اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عوام کی جانب سے بی جے پی لیڈران کا والہانہ استقبال کیا گیا اور اپنے اپنے مسائل موصوف کی نوٹس میں لائے۔ الطاف ٹھاکر نے عوام کے مسائل سنے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ مودی حکومت قبایلی طبقے کی فلاح وبہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں بے بتایا کہ اس دور افتادہ علاقے کو سرکار نے آج تک نظر انداز کر دیا ہے اور یہاں رہ رہے لوگ طرح طرح کے مشکلات میں مبتلا تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو پچھلے سرکاروں نے صرف سبز باگ دکھائے اور ان کے مسائلوں کو نظر انداز کیا تھا۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ سرجان برکاتی کی اہلیہ جس کو ایس آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے کو ایک مرتبہ معاف کیا جائے کیونکہ یہ ان کی پہلی غلطی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سرجان برکاتی عسکریت پسندی کی ایک فیکٹری چلا رہا تھا جس نے یہاں عسکریت پسندی کو فروغ دیا ہے اور فی الوقت سلاخوں کے پیچھے ہے اور جہاں تک اس کی اہلیہ کی گرفتاری کا تعلق ہے تو اسے قانونی اعتبار تو رہا نہیں کیا جاسکتا لیکن اگر اسے معاف کیا جاتا تو بہتر ہوتا۔
مزید پڑھیں:
سرجان برکاتی کی اہلیہ بھی گرفتار، بیٹی کا دعویٰ
واضح رہے کہ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعہ کے روز سرجان برکاتی کی اہلیہ شبروزہ بانو کو کراؤڈ فنڈنگ معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ سرجان برکاتی سنہ 2016 میں حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کے ہلاکت کے بعد عوامی احتجاج کے دوران جنوبی کشمیر میں انکی شعلہ بیان اور منفرد نعرہ بازی کے لئے کافی مشہور ہوئے تھے۔ تاہم احتجاجی مظاہرے تھم جانے کے بعد ان کو پبلک سیفٹی ایکٹ او دیگر مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔ اگرچہ ان کو رواں برس ضمانت پر رہا کیا گیا تھا لیکن ایس آئی اے نے ان کو گرفتار کر لیا۔