ETV Bharat / state

'راکیش پنڈتا کا قتل، عسکریت پسندوں کی حرکتیں انتہائی قابل مذمت' - جموں و کشمیر کی اہم خبر

بی جے پی کے ضلع صدر سجاد رینا نے بدھ کو ترال میں بی جے پی کے میونسپل کونسلر راکیش پنڈتا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

راکیش پنڈتا کا قتل، عسکریت پسندوں کی حرکتیں انتہائی قابل مذمت

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 7:45 PM IST

سجادرینا نے عسکریت پسندوں کے اس حملے کو ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'اس طرح کی کارروائیوں سے بی جے پی کی قیادت کے حوصلے پست نہیں ہوں گے'۔ بی جے پی رہنما راکیش پنڈتا کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس حملے میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔

راکیش پنڈتا کا قتل، عسکریت پسندوں کی حرکتیں انتہائی قابل مذمت
انہوں نے کہا کہ'عسکریت پسند بی جے پی کارکنان اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 'ہر شخص اس ملک کے لئے قربانی دینے کو تیار ہے'۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں وحشی اور انتہائی قابل مذمت ہیں'۔ ان چیزوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان حملوں کا مقصد خطے میں امن کو خراب کرنا ہے'۔انہوں نے پولیس سے معاملے کی تحقیقات کرنے اور حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی اپیل کی'۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم اس مشکل صورتحال میں کنبہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.