جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بی جے پی نے ابھی تک پہلے اور دوسرے مرحلے کے لیے 52 امیدواروں کو بحثیت پنچ اور سرپنج کے طور پر فارم داخل کراچکی ہے، وہیں ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے لیے دو امیدواروں کے فارم داخل کیے ہیں۔
اس ضمن میں بی جی پی کے ضلعی صدر سجاد رینا نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات اور پنچایتی انتخابات کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب جو بھی انتظامات کیے گئے ہیں، ہم اس سے مطمئن ہیں، اور پنچ و سرپنچ کو سکیورٹی کے مقصد سے ای ڈی اے پاپنور اور سینٹرل اسکول میں رکھا گیا ہے۔
انھوں نے پلوامہ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ کافی حساس ضلع ہونے کی وجہ سے یہاں ترقی نہیں ہوسکی ہے لیکن جب سے یہاں پر پنچایتی محکمہ آیا ہے تب سے ترقی کا کام شروع ہوا ہے، اس لیے میں یہاں کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کی اس ترقی کے کام میں تیزی لانے کے لیے ڈی ڈی سی انتخابات میں عوام کو اپنے حقوق کا استعمال کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کو ایسے نمائندے کا انتخاب کرنا چاہیے جو ترقی کے کام کو شروع کراسکے، اور پلوامہ کو ترقی کے راہ پر گامزن کرسکے۔
مزید پڑھیں:ڈی ڈی سی انتخابات: چوتھے مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان