ETV Bharat / state

بی جے پی شہری ہلاکتوں پر مغموم، الطاف ٹھاکر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 7:57 PM IST

Updated : Dec 25, 2023, 10:23 PM IST

Bjp on Civilian Killings بی جے پی جموں و کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے پیر کے روز کہا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے دور میں یہاں سینکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں، تاہم 2019 کے بعد اب کشمیر کے حالات بدل گئے ہیں اور یہاں صورتحال میں مثبت تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

bjp-committed-for-zero-tolerance-says-altaf-thakur-on-civilian-killing
بی جے پی شہری ہلاکتوں پر مغموم:الطاف ٹھاکر
بی جے پی شہری ہلاکتوں پر مغموم، الطاف ٹھاکر

ترال( پلوامہ): بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے جنم دن کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے آج اونتی پورہ سے ترال تک ایک میگا روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔ اس روڈ شو کی قیادت بی جے پی کے سینیئر لیڈر اور بی جے پی ترجمان جموں و کشمیر الطاف ٹھاکر نے کی۔روڈ شو کے دوران کارکن بی جے پی اور اٹل بہاری واجپائی کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔

بس اسٹینڈ ترال پہنچ کر الطاف ٹھاکر اور دیگر لیڈران نے اٹل بہاری واجپائی کے فوٹو پر گلباری کی اور اسے ایک عظیم لیڈر قرار دیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ اٹل بہاری جی نے ہی کہا تھا، کہ دوست کو بدلا جا سکتا ہے، ہمسایہ کو نہیں۔اور اسی لیڈر نے بھارت میں جامع ترقی کی راہ ہموار کی۔ اس موقع پر دیگر لیڈران سجاد رینا، محمد شفیع وانی، ڈاکٹر ضمیر اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے پونچھ میں عام شہریوں کی ہلاکت پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا ہے اور بی جے پی زیرو ٹالرنس کے معاملے پر وعدہ بند ہے۔

الطاف ٹھاکر نے مزید بتایا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے دور میں یہاں سینکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں، تاہم 2019 کے بعد اب کشمیر کے حالات بدل گئے ہیں اور یہاں صورتحال میں مثبت تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جمعرات کے روز پونچھ کے بفیلاز علاقہ میں عسکریت پسندوں نے گھاٹ لگا کر سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں چار فوجی اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہے۔ وہیں انکاؤنٹر سائٹ پر دوسرے روز تین مقامہ شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق فوج نے مقامی نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا اور دوران فوج کی مبینہ حراست میں ان افراد کی موت واقع ہوئی۔

Last Updated : Dec 25, 2023, 10:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.