ETV Bharat / state

JKBOSE 8th Class Result 2023 گانگو کے کامیاب طلباء کو انعامات سے نوازا گیا

پلوامہ کے گانگو علاقے میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے آٹھویں جماعت کے طلبا نے نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلعی سطح پر اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو انعامات سے نوازا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 2:27 PM IST

گانگو کے کامیاب طلباء کو انعامات سے نوازا گیا

پلوامہ: وادی کشمیر میں محمکہ تعلیم کی جانب سے کل آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ جس میں سرکاری اسکولوں کے بچوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس امتحان میں 96.6 فیصد سے زیادہ طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔ وہیں آٹھویں جماعت کے امتحان میں ضلع پلوامہ کے گانگو علاقے کے تین بچوں نے ضلعی سطح پر اول، دوم اور نواں مقام حاصل کیا ہے۔ ان یہ طلبا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گانگو میں زیرِ تعلیم ہیں۔ اس ضمن میں گورنمنٹ بوائز اسکول گانگو میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی۔ اساتذہ نے ان بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں انعامات سے نوازا۔

اس موقع پر محمد حسین ملک نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آٹھویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا جس میں میں نے ضلعی سطح پر اول مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا اساتذہ اور والدین کی محنت کی وجہ سے ہم اس قابل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا رویہ ہمارے ساتھ کافی بہتر رہا ہے۔ وہیں توحید یاسین نے کہا کہ میں نے ضلعی سطح پر آٹھویں جماعت کے امتحان میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کامیابی سے ہمارے والدین اور اسکول اساتذہ بھی بہت خوش ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر ہوا ہے جبکہ اسکول میں موجود اسٹاف بھی محنت کرتے ہیں اور سرکار کی جانب سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔ وہیں سکینہ حسن نے اس امتحان میں ضلعی سطح پر نواں مقام حاصل کیا ہے۔ اس طرح سے ان پچوں نے اپنے اسکول کے ساتھ ساتھ علاقے اور والدین کا نام بھی روشن کیا۔ اسکول کے ایک ٹیچر محمد حسین نے کہا کہ ہم سب اساتذہ کی محنت کی وجہ سے ہمارے بچوں نے آٹھویں جماعت کے امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر ہے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکولوں میں کرائیں۔

جموں وکشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے پیر کو جموں، کشمیر ڈویژن کے ہارڈ اور سافٹ زون میں آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا۔ جس میں طلباء و طالبات کی کامیابی کا تناسب96.6فیصدسے زیادہ رہا۔ جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیر میں نئی قومی تعلیمی پالیسی2020کے تحت پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پہلی مرتبہ تمام کلاسوں کے سالانہ امتحانات ایک ساتھ منعقد کئے گئے ۔ مارچ 2023 میں یکساں تعلیمی وامتحانی سیکشن کے تحت جموں وکشمیر میں اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈٹریننگ یعنی ریاستی تعلیمی تحقیق اور تربیت کی کونسل کی نگرانی میں 8ویں جماعت کے سالانہ امتحانات T2 کا انعقاد کیا گیا جس میں کل ایک لاکھ75ہزار547 طلباء نے حصہ لیا ،جن میں سے ایک لاکھ 69 ہزار 564 طلباء و طالبات نے سالانہ امتحان پاس کیا۔

یہ بھی پڑھیں : JK officer Demoted غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں ریٹائرڈ افسر کے عہدے میں کمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.