پلوامہ (جموں کشمیر) : بدعنوانی کے خاتمے اور شفاف طرز حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے، جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ہفتہ بھر جاری رہنے والی ’’بھرشٹاچار مکت‘‘ مہم کا فیصلہ کیا تھا، یہ مہم 4 ستمبر کو شروع ہوئی تھی جس کے تحت یونین ٹیریٹری بھر میں پروگرامات منعقد کیے گئے۔ بدعنوانی کے خلاف اس مہم میں شامل ہونے کے لیے میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے ٹاؤن ہال ترال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایگزیکٹو آفیسر غلام محمد ڈار سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
پروگرام میں میونسپل عملہ سمیت مختلف سکولوں سے آئے ہوئے طلبہ نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں ایگزیکٹو آفیسر غلام محمد ڈار نے رشوت ستانی سے دور رہنے کا ملازمین سے عہد لیا۔ آخر میں اسکولی بچوں کے لئے ایک کوئز پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس کے بعد طلبہ کو انعامات سے بھی نواز گیا۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایم سی ترال کے ایک عہدیدار فاروق احمد نے بتایا کہ ’’اس پروگرام کا بنیادی مقصد عوام میں آگاہی پھیلانا ہے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف انتظامیہ کا تعاون دیں کیونکہ بلدیات نے پہلے ہی کئی سروسز آن لائن کیا ہے اور اس ضمن میں عوام کو اب دفاتر کے چکر کاٹنے سے بھی نجات ملے گی۔‘‘
مزید پڑھیں: Bhrashtachar Mukt Campaign بھرشٹاچار مکت مہم کے تحت شالہ درمن، ترال میں پروگرام
واضح رہے کہ بدعنوانی کے خاتمے اور شفاف طرز حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے جموں و کشمیر UT بھر میں بھرشٹا چار مکت مہم کے تحت پروگرامات منعقد کیے گئے اور یہ مہم اتوار کو اختتام پذیر ہوئی۔