جنوبی کشمیر میں گذشتہ دنوں ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا۔ وہیں، علاقے میں مسلسل بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں بجلی کا ترسیلی نظام خستہ حالی کا شکارہے، کیونکہ علاقے میں بجلی کے تار پول کے بجائے درختوں سے لٹکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: ملئے بانڈی پورہ کی خطاط فرح دیبہ سے
ایک مقامی محمد یوسف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ' محکمہ بجلی کی لاپرواہی سے علاقے کے لوگ اکثر اوقات لکڑی جلا کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' کچھ عرصہ قبل ان کی آبادی کے لیے 'پول' منظور کیے گیے تھے لیکن اب تک ان پولس کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔ بٹ نور کی آبادی نے بجلی کی عدم دستیابی کے پیش نظر انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ' ان کے علاقے میں بجلی سپلائی کا بہتر نظم کیا جائے'۔