جموں و کشمیر کے ترال گاؤں کی گجر آبادی حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کے پورے ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔
ترال میں ایک گاؤں شِتلن برنواڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، اس گاؤں میں زیادہ تر آبادی گجر قبیلہ کی ہے، گاؤں میں لوگ پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمیں بنیادی سہولیات فراہم کرانے کا وعدہ تو کیا لیکن یہ وعدہ کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔
جہاں ایک طرف حکومتیں اپنی اپنی ریاستوں میں عوام تک بجلی پہنچانے کا دعویٰ کر رہی ہے، وہیں دوسری طرف اس گاؤں میں کسی بھی گھر میں ایک بھی بجلی کا بلب روشن نظر نہیں آتا۔
گاوں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال حکومت نے ایک غیر سرکاری کمپنی کو گاوں میں بجلی فراہم کرنے کا کانٹریکٹ دیا تھا لیکن ابھی تک گاوں میں بجلی نہیں پہنچی۔
یہ بھی پڑھیے
خصوصی رپورٹ : گجر بکروال قبیلے کی تاریخ اور ان کے پیچیدہ مسائل
وہیں گجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین پوسوال نے ترال میں گجر آبادی کو درپیش مشکلات پر انتظامیہ کی سرد مہری کو ہدف تنقید بنایا۔
مقامی لوگوں کی فریاد ہے کہ ان کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔