جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع بارہ گام ترال مقامی آبادی کے بقول گاؤں اگرچہ قومی شاہراہ کے نزدیک ہے لیکن گاؤں میں مواصلاتی نظام کی ناتسلی بخش خدمات سے ایک وسیع آبادی کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جمشید نامی ایک احتجاجی شخص نے بتایاکہ مواصلاتی نظام درست نہ ہونے سے طلباء کو زبردست مشکلات درپیش ہیں کیونکہ وہ آن لائن کلاسز بھی نہیں دے سکتے ہیں اور نہ ہی وہ کوئی فائل ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ دیگر شعبوں کے ساتھ تعلق رکھنے والے افراد کو بھی مشکلات ہیں لیکن انتظامیہ ہمیں نیٹ ورک سہولیات فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوا ہے۔ لہٰذا ہماری گزارش ہے کہ ہمیں معقول مواصلاتی سہولیات فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: نوجوانوں کو اسٹیڈیم کے شروع ہونے کا انتظار
یہ بھی پڑھیں:ترال میں سکھ عقیدت مندوں نے ’اکھنڈ پاٹھ‘ کا اہتمام کیا
عاشق حسین نامی ایک استاد نے بتایا کہ حکومت نے اس گاؤں کو نظر انداز کیا ہے کیونکہ مواصلاتی نظام کی اہمیت سے موجودہ دور میں کسی کو انکار نہیں ہو سکتا لیکن یہاں تو بات کرنے کے لیے دور جانا پڑتا ہے حالانکہ کئی بار حکام کی نوٹس میں اس مسئلہ کی طرف توجہ دینے کی گزارش کی گئی لیکن بے نتیجہ ثابت ہوا، اس لیے ہم ایل جی انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کر رہے ہیں۔