اونتی پورہ:باقر سامون نے نئے کمانڈنٹ کے طور پر آئی آر پی 23 ویں بٹالین سی ٹی سی لیتہ پورہ کا چارج سنبھال لیا اور ٹرانسفر ہونے والے ایس ایس پی شری اتل شرما کو گرمجوشی سے الوداع کیا۔
اس حوالے سے آج سی ٹی سی لیتہ پورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نئے آفیسر کو چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کیا گیا جبکہ سبکدوش ہونے والے اتل شرما کو گرمجوشی کے ساتھ الوداع کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمانڈنٹ اور ایڈجوٹنٹ کے علاوہ DySP سمیت دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ ٹرانسفر ہونے والے کمانڈنٹ اتل شرما نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس یونٹ کے تمام افسران اور اہلکاروں کا ان کے دور میں تعاون اور تال میل کے لیے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس عوامی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ امن وقانون کو بنائے رکھنے میں جو کردار ادا کرتا ہے وہ یقیناً قابل ستائش ہے تاہم ہمیں خود کو عوامی خواہشات کے لیے خود کو وقف کرنا چاہئے اور ساتھ ساتھ اپنے ملک کے تئین وفاداری نبھانی چاہیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کمانڈو ٹریننگ سینٹر ایک اعلی تربیتی ادارہ بن گیا ہے جس نے قلیل مدت میں پورے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اپنی شناخت بنادی ہے ۔اس موقع پر نیے کمانڈنٹ باقر سامون نے چارج سنبھالنے کے بعد اہلکاروں اور آفیسران پر، زور دیاکہ وہ اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے انجام دیں۔