ETV Bharat / state

Parigam Pulwama Bad Roads: پلوامہ کے باشندوں نے کیا پاریگام سڑک کی مرمت کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 5:44 PM IST

پلوامہ ضلع کے پاریگام علاقے کے باشندوں کے اصرار کے بعد محکمہ آر اینڈ بی نے سڑک کی مرمت کے لیے مواد انڈیل دیا تاہم ایک ماہ سے بھی طویل عرصہ گزرنے کے باوجود سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام شروع نہیں کیا گیا۔

Parigam Pulwama Bad Roads
Parigam Pulwama Bad Roads
پلوامہ کے باشندوں نے کیا پاریگام سڑک کی مرمت کا مطالبہ

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پاریگام علاقے کے باشندوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی فوری طور مرمت کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں شامل پاریگام علاقے کے باشندوں نے دعویٰ کیا کہ قریباً ایک ماہ قبل علاقے کی اندرون سڑک کی مرمت کا کام شروع کرنے کے لئے مواد (بجری) سڑک کے بیچوں بیچ انڈیل دی گئی۔ لوگوں نے کہا کہ ایک ماہ سے بھی طویل عرصہ سے میٹیریل یہیں پڑا ہوا ہے تاہم سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام شروع نہیں کیا جا رہا۔

پاریگام علاقے کے باشندوں نے مزید کہا کہ علاقے کی اندرون سڑک کافی خستہ حال ہو چکی تھی جس کے حوالہ سے لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے احتجاج، درخواست اور مطالبات کے بعد بالآخر سڑک کی مرمت کو منظوری دی گئی اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے میٹیریل انڈیل دیا گیا۔ لوگوں نے بتایا کہ عوامی اصرار کے بعد سڑک کی مرمت اور میگڈمائزیشن کو منظوری ملنے کے بعد لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم مواد انڈیلنے کے باوجود کام شروع نہیں کیا گیا بلکہ میٹیریل سڑک کے بیچوں بیچ ڈال کر عوامی مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کاکاپورہ کی اندرونی سڑکیں خستہ حال

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ سڑک کے بیچوں بیچ میٹیریل انڈیلنے سے لوگوں کو عبور و مرور میں مزید دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمہ، آر اینڈ بی، سے فوری طور پر سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیے جانے اور عوام کو راحت پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.