تفصیلات کے مطابق اس پروگرام میں ایگزکٹیو ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی غلام محمد ڈار نے وزٹنگ افسر کے طور شرکت کی جبکہ پرورگرام میں دیگر کئی محکموں کے افسران کے علاوہ لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کے دوران علاقے کے لوگوں اور وفود نے اپنی شکایات ڈائریکٹر کے سامنے رکھے جس پر ڈائریکٹر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے جاٸز مطالبات ترجیحی بنیادوں کے ساتھ حل کیے جائیں گے۔
اس موقع پر بیک ٹو ولیج 1 اور 2 کے دوران مرتب دئے گئے کام کاج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایگزکٹیو ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے ذریعے سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے مساٸل حل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ان پروگرامز کے ذریعے سے لوگوں کو اپنے مطالبات افسروں کے سامنے رکھنے کا موقع ملتا ہے جو لوگوں کے لیے شکایات کا ازالہ کرانے کا بہت اچھا موقع ہے۔