ضلع پلوامہ کے بی جے پی نائب صدر عبدالرشید نے بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے کیے جا رہے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
عبدالرشید گوجر نے آج ترال کے دور افتادہ گاوں دودھ مرگ کا دورہ کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج سوم کے دوران دو مرحلوں کے اندر رہی خامیوں کو اجاگر کرنا عوام کا حق ہے اور اس میں عوام کو بڑے پیمانے پر شرکت کرنی چاہیے۔
عبدالرشید نے آج دودھ مرگ ترال میں محکمہ دہی ترقی کی طرف سے بنائے گیے ایک کھیل گاہ کا جائزہ لیا اور مجوزہ پبلک پارک کی سائٹ کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر محکمہ مال کے افسران بھی موجود تھے بعد ازاں عبدالرشید نے لال پورہ بی حلقہ پنچایت کے تحت کام کرنے والی آنگن واڈی ورکرز اور ہیلپروں کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کی جس میں متعلقہ محکمے کے بہت سارے معاملات زیر بحث آئے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے شروع کیا گیا بیک ٹو ولیج مہم ایک اچھا قدم ہے اور اس سے گاؤں و دیہات میں رہنے والوں کی لوگوں کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی واقع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پانپور میں عسکریت پسند گرفتار
واضح رہے کہ 5 ستمبر کے روز جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم 2 اکتوبر کو شروع ہو کر 12 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
روہت کنسل نے کہا تھا کہ اس بار انتظامیہ نے 3 ہفتہ قبل از بیک ٹو ولیج جن ابھیان منعقد کرنے کا فیصلہ لیا ہے جو دس ستمبر سے شروع ہو کر 20 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس پروگرام کے 3 اجزا ہوں گے۔
یک ٹو ولیج پروگرام کے پہلے دو مرحلوں کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے روہت کنسل نے کہا کہ یہ ایک ایسا پروگرام ہے جس کو عوام کی جانب سے کافی اچھا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس پروگرام کے دوران جموں کشمیر انتظامیہ سے وابستہ چار ہزار گزٹیڈ افسروں نے جموں کشمیر کی ہر پنچایت کا دورہ کیا ہے۔