ETV Bharat / state

پلوامہ: آیوش یونٹ میں مفت طبی کیمپ - ڈاکٹروں کی صلاح لیں

محکمہ آیوش نے کووڈ 19 کے دوران اپنے فرائض انجام دیے، کووڈ 19 کے دوران محکمے کی جانب سے لوگوں میں مختلف اقسام کی ادویات تقسیم کی گئیں۔

Ayush unit pulwama
آیوش یونٹ
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 4:04 PM IST

آج ضلع پلوامہ کے آیوش یونٹ نے انڈین سسٹم آف میڈیسن کے اشتراک سے مفت آیوش میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں مریضوں نے شرکت کی۔ مفت میڈیکل کیمپ میں مرد کے علاوہ خواتین مریضوں نے شرکت کی۔ کئی مریضوں نے ڈاکٹروں کی صلاح لیں۔ ڈاکٹرز نے مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔

آیوش یونٹ

محمکہ آیوش کی جانب سے لوگوں کو دیگر موقعوں پر مفت ادویات دی جاتی ہیں، وہیں آیورویدک ادویات کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دینے کے لیے ہر مہینے اس میڈیکل کیمپ کا اہتمام عمل میں لایا جاتا ہے۔

محکمہ آیوش نے کووڈ 19 کے دوران اپنے فرائض انجام دیے، کووڈ 19 کے دوران محکمے کی جانب سے لوگوں میں مختلف اقسام کی ادویات تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: دیہی ترقی کشمیر کے ڈائریکٹر نے پلوامہ کا دورہ کیا

اس سلسلے میں آیوش یونٹ کے انچارج افسر ڈاکٹر الطاف شاہ نے بتایا کہ 'ہم نے انڈین سسٹم آف میڈیسن کے اشتراک سے آیوش یونٹ پلوامہ میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔ ہم ہر مہینے اس کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو انڈین سسٹم آف میڈیسن اور آیورویدک ادویات کے بارے میں جانکاری حاصل ہو۔ ہمارے یونٹ میں ہر قسم کی ادویات موجود ہیں جو ہم لوگوں میں مفت تقسیم کرتے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ضلع پلوامہ اور ضلع شوپیان کے لوگ آیورویدک علاج پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔ مستقبل میں بھی ایسے کیمپ منعقد کیے جاتے رہیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.