ETV Bharat / state

AYUSH organise yoga, awareness program پلوامہ میں یوگا اور طبی جانچ کا پروگرام - District Session Judge attend youga proggram

جموں وکشمیرکے ضلع پلوامہ میں ضلع انتظامیہ اور آیوش محمکہ کی جانب یوگا بیداری اور طبی جانچ کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ نصیراحمد ڈارنے شرکت کی۔

پلوامہ میں یوگا اورطبی جانچ کا پروگرام
پلوامہ میں یوگا اورطبی جانچ کا پروگرام
author img

By

Published : Jun 15, 2023, 4:50 PM IST

ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پلوامہ میں ضلع انتظامیہ اور آیوش محمکہ کی جانب سے مشترکہ طور پر یوگا بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ نصیر احمد ڈار نے محمکہ آیوش کے ضلع افسر ڈاکٹر مشتاق احمد کے ہمراہ کیا۔ پروگرام میں وکلاء کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو یوگا کے بارے میں جانکاری دی گئی، جبکہ اس موقع پر محکمہ آیوش کی جانب سے کیمپ کے ساتھ ساتھ طبی جانچ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

اس تقریب کا مقصد وکلاء اور دیگر عام لوگوں میں یوگا کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ایک بہتر صحت مند اور متوازن جسمانی،ذہنی اور روحانی صحت سے متعلق تھا۔وکلاء نے یوگا سیشن میں حصہ لینے میں کافی دلچسپی دیکھائی اور جوش کا مظاہرہ کیا۔ یہ پروگرام ڈائریکٹر آیوش جموں وکشمیر ڈاکٹر موہن سنگھ کی ہدایت پر انجام دیا گیا۔اس پروگرام میں نوڈل آفیسر و انچارج میڈیکل کیمپ ڈاکٹر الطاف حسین شاہ بھی موجود رہے، جبکہ آیوش محمکہ کے ساتھ ساتھ وکلاء بھی اس موقع پر موجود رہے جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔

اس موقع پر محمکہ آیوش کے ضلع افسر ڈاکٹر مشتاق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے محمکہ کے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں وکلاء کے لئے یوگا اور مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔ جس کا مقصد ہے جو آنے والے دونوں میں ملکی سطح پر یوگا دن منایا جائے گا جس کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Three Killed in Road Accidents Across Kashmir: راجوری میں کشتواڑ سڑک حادثات، تین افراد ہلاک، چار لوگ زخمی

اس موقع پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ نصیر احمد ڈار نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ہےکہ عام لوگوں تک جانکاری پہچانا کہ صحت مند رہنا کتنا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آیوش عام لوگ کے لئے قابل رسائی ہے، جبکہ یہاں پر کئی عام بیماریاں پائی جاتی ہے، جن کو محمکہ کی جانب سے ادویات مفت میں فراہم کی جاتی اور ان بیماریوں کو جڑ سے ہی ختم کردیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.