ETV Bharat / state

Nasha Mukt Abhiyan: نشہ مکت ابھیان کے تحت آگاہی پروگرام - نشہ مکت ابھیان پلوامہ اسکول

محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے نشہ مکت ابھیان کے حوالے سے بیداری پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

نشہ مکت ابھیان کے تحت آگاہی پروگرام
نشہ مکت ابھیان کے تحت آگاہی پروگرام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 12:46 PM IST

نشہ مکت ابھیان کے تحت آگاہی پروگرام

پلوامہ (جموں کشمیر): نشہ مکت ابھیان کے تحت جاری مہم میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، لتر میں ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اعجاز احمد شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں پولیس و سیول انتظامیہ کے دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی جبکہ اس پروگرام میں اسکولی بچوں کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر افسران، مقررین اور ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بچوں کو آگاہ کیا۔ مقررین نے بچوں کو تلقین کی کہ وہ منشیات سے دور رہیں۔ ساتھ ہی اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو بھی منشیات سے دور رہنے پر زور دیا گیا، تاکہ منشیات جیسی بڑھتی وبا کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: budgam drug de addiction rally: خانصاحب، بڈگام میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

مقررین نے کہا کہ جموں وکشمیر میں منشیات کا استعمال کرنے والوں اور منشیات کی تقسیم کرنے والوں کی تعداد میں ہوشربا حد تک اضافہ ہوا ہے جس کو روکنے کے لئے ہم سب کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ خطاب میں کہا گیا کہ مذہبی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے برائی اور منشیات سے ہم خود کو اور دیگر لوگوں کو بھی بچا سکتے ہیں۔ جبکہ تعلیمی اداروں کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسکولی بچے منشیات کے استعمال سے دور رہ سکیں، مقررین نے مزید کہا کہ منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں جانکاری کو عام کرنے کی ضروری ہے۔ مقررین نے طلبہ پر منشیات سے خود کو رور رکھنے اور اس حوالہ سے مکمل جانکاری حاصل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا کیونکہ طلبہ عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.