جنوبی کشمیر کے سیل، اونتی پورہ میں ’’سیل پریمئر لیگ‘‘ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں جوبی ہارہ کی ٹیم نے HCCنورپورہ کو بیس رنز سے شکست دے دی۔
فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شائقین کرکٹ کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ آرگنائزر سید منتظی کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں 64 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان کی خستہ حالت کے پیش نظر ٹورنامنٹ کو طویل عرصے تک معطل کرنا پڑا تھا۔
انہوں نے کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوے دینے کے سرکاری دعووں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود کے میدانوں کی حالت زار پر سرکار توجہ نہیں دے رہی۔
مزید پڑھیں؛ پلوامہ: ضلع کمشنر نے ہسپتال کا معائنہ کیا
انہوں نے کہا: ’’اس بڑےکھیل گاہ کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے کھیل شائقین مایوس ہو رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے انتظامیہ سے کھیل کے میدانوں کی مرمت کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا۔