ETV Bharat / state

Awantipora Road Accident اونتی پورہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کیلئے معاوضہ منظور - dc pulwama baseer ul haq chodary

آج صبح جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں ایک سڑک حادثہ کے دوران چار غیرمقامی مزدور ہلاک ہوئے جبکہ دو درجن کے قریب دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے اس واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 5:28 PM IST

اونتی پورہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کیلئے معاوضہ منظور

اونتی پورہ: اونتی پورہ سڑک حادثے میں فوت ہونے والے افراد کے لواحقین کے حق میں ایک لاکھ روپے جبکہ شدید زخمی ہونے والے افراد کے لیے پچیس ہزار روپے ایکس گریشا کی رقم منظور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ مہلوکین کی لاشوں کو گھر بھیجنے کے لیے سرکاری سطح پر تمام ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے بتایا کہ آج صبح ہوئے المناک حادثے میں چار افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بروقت انتطامات کیے گئے ہیں اور ایل جی منوج سنہا کی ہدایات پر مہلوکین کے لواحقین میں ایک لاکھ روپے جبکہ شدید زخمیوں میں پچس ہزار روپے کی ایکس گریشا منظور کی گئی ہے۔ انہون نے کہا کہ معمولی زخمیوں کو دس ہزار روپے کی رقم بطور ایکس گریشا ملے گی۔ ڈی سی نے مزید بتایا کہ لاشوں کو ان کے گھر بھیجنے کے لیے انتظامیہ اقدامات کر رہی ہے جس کے لیے تمام خرچہ ضلع انتظامیہ ہی برداشت کرے گا۔بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر بالخصوص سڑکوں پر گاڑیاں چلاتے وقت تیز نہ چلائیں کیونکہ اکثر حادثات تیز رفتاری کی وجہ سے ہی واقع ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: LG Grieved Over Awantipora Accident اونتی پورہ حادثے پر سنہا کا اظہار رنج
واضح رہے کہ یہ حادثہ آج اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بس جس میں بیرونی ریاست مزدور سوار تھے، بارسو اونتی پورہ میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی۔ اس سڑک حادثہ میں چار بہاری مزدور جاں بحق جبکہ دو درجن کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔حادثہ میں فوت ہونے والے افراد کی شناخت نصر الدین انصاری ولد اسلام انصاری ساکنہ مغربی چمپارن، بہار۔ راج کرن داس ولد شیو بطور سنگھاری ساکنہ گوبند پور کشن گنج، بہار اور سلیم الدین محمد علی کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Labourers Killed During Road Accident : اونتی پورہ حادثہ میں چار مہاجر مزدور ہلاک، کئی زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.