ETV Bharat / state

اونتی پورہ : گارڈ سے چھینی گئی رائفل برآمد - جنوبی کشمیر کے ترال

گزشتہ روز صبح ساڑھے دس کے قریب ڈاڈسرہ میں قائم مقامی بینک شاخ کے سیکورٹی گارڈ پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اسکی آنکھوں میں مرچی ڈال کر رائفل چھین لی تھی۔

tral
tral
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 7:56 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے ڈاڈسرہ میں چند نوجوان کی طرف سے گذشتہ روز بینک گارڈ پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اسکی بارہ بور رائفل چھین لی تھی، جسے آج برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے محض تیس گھنٹوں کے اندر رائفل برآمد کی ہے۔

پولیس نے بتایا 'ڈاڈسرہ بینک کی شاخ میں نصب کیے گئے سی سی کیمروں کی مدد سے دو نوجوانوں کی شناخت ظاہر ہوئی، جسکے بعد انکی در پکڑ کے لیے کاروائی شروع کی گئی اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا ابھی مفرور ہے'۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح ساڑھے دس کے قریب ڈاڈسرہ میں قائم مقامی بینک شاخ کے سیکورٹی گارڈ پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اسکی آنکھوں میں مرچی ڈال کر رائفل چھین لی تھی۔

یہ بھی پڑھیے
حصار: زراعت بل کے خلاف کسانوں کا چکا جام

گذشتہ روز اس سلسلہ میں پولیس نے ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ شوکت احمد حجام نامی سیکیورٹی گارڈ سے نامعلوم افراد نے رائفل چھین لی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ واقعہ کی ویڈیو حاصل کی گئی ہے اور حملہ آوروں کی پہچان کی جا رہی ہے۔ جس کے بعد آج انہوں نے رائفل برآمد کر لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.