نمائندے کے مطابق ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں سمیت 40گاڑیاں ضبط کیں۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی اونتی پورہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ سبھی اقدامات عوام کے مفاد میں اور کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی لاک ڈائون کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہیں۔ وہیں وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے مزید مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کو شوپیاں میں دو اور سرینگر میں دو نئے مثبت نتائج کے بعد جموں و کشمیر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 45پہنچ گئی ہیں۔ جبکہ دو افراد کوروناوائرس کی جنگ ہار چکے ہیں۔