پلوامہ: راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر اور دوران ڈیوٹی اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جموں و کشمیر پولیس نے پولیس لائنز اونتی پورہ میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور فنکاروں نے شرکت کی۔ Cultural Program Held at DPL Awantipora
پروگرام کے آغاز میں شہداء، جنہوں نے قوم کی یکجہتی اور سالمیت کے ساتھ ساتھ جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور مدعو کیے گئے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کو محظوظ کیا۔Awantipora Police organized Cultural Program اختتامی تقریب میں ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف اور اے ڈی سی اونتی پورہ محمد ظفر شال نے امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء میں نقد انعامات، اور تمغے تقسیم کئے۔
ایس ایس پی اونتی پورہ نے طلباء، فنکاروں، میڈیا نمائندوں سمیت سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب میں شرکت کی اور تقریب کو کامیاب بنایا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے زونل ایجوکیشن افییسر آزاد احمد لون نے بتایا کہ اسطرح کی تقاریب سے بچوں کو ذہنی طور راحت ملتی ہے اور اسطرح کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیے۔
مزید پڑھیں: Drug De Addiction rally in Awantipora: اونتی پورہ پولیس نے کیا نشہ مکت بھارت پروگرام کا اہتمام