ETV Bharat / state

لینڈ سلائیڈ کی پیش گوئی، اونتی پورہ پولیس نے ہیلپ لائن نمبرات جاری کیے - برف و باراں

ماہرین کی جانب سے مٹی کے تودے گر آنے اور زمین کھسکنے کے واقعات کی پیشگوئی کے پیش نظر اونتی پورہ پولیس نے ہیلپ لائن نمبرات جاری کرتے ہوئے لوگوں سے ایمرجنسی کے دوران ان نمبرات پر رابطہ قائم کرکے مدد طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ہیلپ لائن جاری

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 5:01 PM IST

وادیٔ کشمیر میں برف و باراں کے سبب جہاں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ وہیں ماہرین نے بالائی علاقوں میں مٹی کے تودے گر آنے اور زمین کھسکنے کے واقعات کے پیش نظر عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

ماہرین کی جانب سے مٹی کے تودے گر آنے اور زمین کھسکنے کے واقعات کی پیشگوئی کے پیش نظر اونتی پورہ پولیس نے ہیلپ لائن نمبرات جاری کیے ہیں۔ پولیس نے لوگوں سے کسی بھی ایمرجنسی کے دوران ان نمبرات پر رابطہ قائم کرکے مدد طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔

اونتی پورہ پولیس نے اُن مخصوص علاقوں، جہاں تودے گر آنے کے خطرات ہیں، میں رہنے والے لوگوں سے محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی درخواست کی ہے اور ضرورت پڑنے پر جاری کیے گئے ہیلپ لائن نمبرات پر رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہیل لائن نمبرات: ایس ایچ او اونتی پورہ 7006305388، ایس ایچ او پامپور 9906805740، ایس ایچ او ترال 9797279660، ایس ایچ او کھریو 9596341973۔

قابل ذکر ہے کہ اونتی پورہ کے نورپورہ علاقے میں ہفتہ کی صبح دیوار گرنے کے سبب تین افراد فوت جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.