ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں منشیات فروش کا مکان قرق

وادی کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے علیحدگی پسند اور عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں متعدد افراد کی جائیداد کو قرق کیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے منشیات فروشی میں ملوث افراد کی غیر منقولہ جائیداد کو بھی اٹیچ کیا جا رہا ہے۔

اونتی پورہ میں منشیات فروش کا مکان قرق
اونتی پورہ میں منشیات فروش کا مکان قرق
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 8:34 PM IST

اونتی پورہ میں منشیات فروش کا مکان قرق
اونتی پورہ میں منشیات فروش کا دو منزلہ مکان قرق

پلوامہ (جموں کشمیر) : منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے پیر کو ایک دو منزلہ رہائشی مکان، جس کی قیمت تقریباً بارہ لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے، کو قرق کر لیا۔ اونتی پورہ پولیس کے مطابق قرق کی گئی جائیداد ایک بدنام زمانہ منشیات فروش بختاور احمد مکرو ولد مرحوم عبد الرحمان مکرو ساکنہ گلزار پورہ، اونتی پورہ کی ہے اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کی شق 6 ایف کے تحت قرق کیا گیا۔

اونتی پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ رہائشی مکان، جسے اٹیچ کیا گیا، کو غیر قانونی طور حاصل کی گئی آمدن سے تعمیر کیا گیا۔ اس دو منزلہ عمارت کو مکان مالک نے نشہ آور اشیاء خاص کر سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی آمدن سے تعمیر کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش / مکان مالک منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق کئی کیسز میں ملوث ہے اور اس وقت PIT-NDPS ایکٹ کے تحت حراست میں ہے اور سنٹرل جیل کوٹ بلوال، جموں میں بند ہے۔

مزید پڑھیں: Drug peddler’s bank account freezed: منشیات فروش کا بینک اکاؤنٹ سیز، رقم ضبط

یہ آپریشن اونتی پورہ پولیس نے منشیات کی بدعت سے نمٹنے اور معاشرے کو منشیات سے پوری طرح پاک و صاف کرنے کے اپنے عزم کے تحت انجام دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ اور سوپور میں منشیات فروشوں کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کیا تھا جبکہ حالیہ دنوں بانڈی پورہ کے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کا بینک اکاؤنٹ بھی سیز کر دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.