ETV Bharat / state

Building Attached In Awantipora اونتی پورہ میں پولیس کی جانب سے بلڈنگ اٹیچ

اونتی پورہ پولیس نے آج چک اونتی پورہ علاقہ میں ملک مخالف سرگرمیوں میں استعمال میں لائی جانے والی دو منزلہ بلڈنگ کو منسلک کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بلڈنگ میں 2022 کے دوران ایک انکاؤنٹر بھی ہوا تھا ۔Building Attached In Awantipora

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 31, 2022, 5:36 PM IST

اونتی پورہ میں پولیس کی جانب سے بلڈنگ اٹیچ

اونتی پورہ: جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ملک مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال میں ہونے والے املاک اور جائیدادوں کو اٹیچ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج پولیس نے چک اونتی پورہ میں ایک بلڈنگ کو منسلک کیا ہے۔Buliding Seized In Awantipora

اطلاعات کے مطابق پولیس نے آج چک اونتی پورہ میں ترال نودل سڑک پر چک کے مقام پر دو منزلہ بلڈنگ کو اٹیچ کیا۔ اس بلڈنگ میں کئی کمروں کے علاوہ ایک بیکری شاپ موجود ہے۔Police Attach Two Story Building in Awantipora

تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے آج ایس ڈی پی او ممتاز علی بھٹی کی قیادت میں اس بلڈنگ پر ایک بورڈ چسپان کر کے بلڈنگ کو آٹیچ کیا ہے۔ نوٹس بورڈ میں لکھا گیا ہے کہ یہ بلڈنگ ملک مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال میں لائی گئی ہے اور پہلے ہی ایف آئی آر زیر نمبر 108/2022 کے تحت مختلف دفعات کے تحت اس حوالے سے کیس درج کیا گیا تھا اور دوران تفتیش اب اس بلڈنگ کو اٹیچ کیا جاتا ہے اور بنا سرکاری اجازت کے اس میں کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔Anti National Activity Building Attached
بتایا جا رہا ہے کہ اس بلڈنگ میں 2022 کے دوران ایک انکاؤنٹر بھی ہوا تھا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں اونتی پورہ میں ایس آئی اے نے ایک بلڈنگ کو اٹیچ کیا تھا، مذکورہ بلڈنگ جماعت اسلامی کی پراپرٹی تھی۔

مزید پڑھیں: Militant's House Wall Demolished عسکریت پسند عامر خان کے گھر پر چلا بلڈوزر

بتادیں کہ آج صبح پہلگام کے لیور علاقے میں بھی حکام نے ایک سرگرم عسکریت پسند کے صحن کی دیوار کو منہدم کر دیا۔سکیورٹی ماہرین کا ماننا ہے کہ کشمیر میں عسکری ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہے۔

یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہیں کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کشمیر وادی میں ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے استعمال میں لائی جانے والی املاک کو ضبط یا اٹیچ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے کوئی بیانات بھی نظر نہیں آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.