ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Awantipora اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار

سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوشش جاری رکھتے ہوئے پولیس نے اونتی پورہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Awantipora Police Arrrested Drug Peddler

اونتی پورہ پولیس نے کیا منشیات فروش کو گرفتار

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 1:36 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں جموں و کشمیر پولیس نے لدرمڑھ کراسنگ پر قائم ایک خصوصی ناکہ پر ایک شخص کو مشکوک انداز میں گھومتے دیکھ اس کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ اونتی پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 1.3 کلو گرام بھنگ برآمد کی گئی جس کے بعد پولیس نے فوری اسے حراست میں لے لیا۔ Police Arrrested Drug Peddler in Awantipora

اونتی پورہ پولیس نے حراست میں لئے گئے شخص کی شناخت فیاض احمد ڈار ولد اسد اللہ ڈار ساکنہ لدرمار، پلوامہ کے طور پر کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے گرفتار کر کے پولیس تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اس کیس کے تعلق سے ایف آئی آر نمبر 224/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔‘‘ پولیس نے عوام سے بھی اس تعلق سے پولیس کی مدد کرکے منشیات کے استعمال یا اس کی کاشت اور تجارت کے حوالہ سے کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug addiction among youth: بانہال میں نشہ خوری عروج پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.