تفصیلات کے مطابق بیگ پورہ کراسنگ کے نزدیک پولیس نے ایک شخص کو مشکوک نقل وحرکت کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد اسکی تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران مذکورہ شخص کے قبضے سے دس کلو گرام برگ پوست (خشخاش) برآمد کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے مذکورہ شخصکو منشیاف فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت مشتاق احمد وانی ساکن بیگ پورہ اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے مزکورہ منشیات فروش کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
اونتی پورہ پولیس نے ترال، پامپور اونتی پورہ اور کھریو کے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی مہم میں اپنا تعاون دیں۔ گزشتہ روز بھی پولیس نے مذکورہ علاقے سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا۔'