ETV Bharat / state

Candle Light March اونتی پورہ میں مہلوک فوجی جوان کی یاد میں کینڈل مارچ

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں پیش آئے تصادم آرائی کے دوران دو فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک جوان زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔ مہلوک جوان کی شناخت 26 سالہ پون کمار کے طور پر ہوئی تھی۔

awantipora-locals-hold-candle-light-march-to-pay-tributes-to-army-jawan
اونتی پورہ میں مہلوک فوجی جوان کی یاد میں کینڈل مارچ
author img

By

Published : Mar 3, 2023, 10:17 PM IST

اونتی پورہ میں مہلوک فوجی جوان کی یاد میں کینڈل مارچ

اونتی پور:گذشتہ دنوں جنوبی کشمیر کے پدگام پورہ اونتی پورہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں دو عسکریت پسند اور ایک فوجی جوان ہلاک ہوا تھا۔مہلوک فوجی کی شناخت پون کمار کے طور پر ہوئی تھی۔وہیں آج شام مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مقامی مسجد سے کینڈل مارچ نکالا اور فوج اہلکار کو خراج پیش کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے ہاتھوں میں شمع لیتے ہوئے فوجی جوان کو خراج پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانی ضائع نہیں ہوگی۔مقامی لوگوں نے کہا کہ مہلوک فوجی جوان ان کی ہمسائیگی میں ایک کیمپ میں تعینات تھا جس کی عمر 26 سال تھی اور حال ہی میں وہ ایک جھڑپ میں ہلاک ہوئے تھے۔

کینڈل لائٹ مارچ میں مقامی لوگوں بالخصوص نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس کینڈل لائٹ مارچ میں اوقاف کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔مقامی لوگوں کے مطابق کینڈل مارچ کے انعقاد کا مقصد لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ پون کمار نے ملک کی سالمیت کو بچانے کے لیے اپنی جان قربان کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد نوجوانوں کی توجہ اس جانب مبذول کروانا ہے کہ وہ ملک کی شان کے لیے اپنی جانوں کا نزرانہ دیں اور ان طاقتوں کو جواب دے جو کشمیر کے نوجوان نسل کو بگاڑنے کے فراق میں رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پدگام پورہ سابق حزب کمانڈر ریاض نائیکو کے آبائی گاؤں سے محض پانچ سو میڑ کی دوری پر آباد ہے اور اس علاقے میں فوجی جوان کے لیے کینڈل لائٹ مارچ نکالنا دفاعی ماہرین ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Slain Soldier Last Rites: ہلاک فوجی اہلکار کو آخری رسومات کے لیے شملہ روانہ کیا جائے گا

بتادیں کہ منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پدگام پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیاں ایک جھڑپ ہوئی تھی۔ اس ضجھڑپ میں دو مقامی عساکرت مارے گئے تھے۔ مارت گئے ایک عسکریت پسند کی شناخت عاقب مشتاق کے طور پر ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق مہلک عسکریت پسند کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں ملوث تھا اور پولیس نے اس انکاؤنٹر کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.