ETV Bharat / state

Action Against Wild Bung: اونتی پورہ میں خود رو بھنگ کے خلاف کارروائی

تحصیلدار اونتی پورہ نے بتایا کہ ’’منشیات کی بدعت ہمارے سماج میں پوری طرح سے پھیل رہی ہے اور اسکے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر آگے آنے کی ضرورت ہے۔‘‘Tehsildar Awantipora on Wild Bung

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 31, 2022, 2:30 PM IST

پلوامہ: اونتی پورہ میں سرکاری دفاتر کے صحنوں اور سڑکوں، گلی کوچوں کے کناروں پر موجود خود رو بھنگ کو تباہ کرنے کے لیے جموں و کشمیر پولیس، ایکسایز اور محکمہ مال نے مشترکہ طور پر ایک مہم چلائی جس دوران خود رو بھنگ کی ایک بڑی مقدار کو تباہ کیا گیا Wild Bung Destroyed in Awantiporaاور عوام تک یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی گئی کہ اس بدعت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے انتظامیہ کو تعاون فراہم کریں۔

اونتی پورہ میں خود رو بھنگ کے خلاف کارروائی

خود رو بھنگ کو تباہ کرنے کی مہم کے تحت اونتی پورہ علاقے کے اندرونی گلی کوچوں اور تحصیل آفس کو جانے والی سڑک کے کناروں سے بھنگ صاف کی گئی۔ Awantipora Admin Action Against Wild Bungاس موقع پر مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے وسیع بنیادوں پر شروع کیے جانے کی اپیل کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحصیلدار اونتی پورہ، شکیل احمد، نے بتایا کہ ’’منشیات کی بدعت ہمارے سماج میں پوری طرح سے پھیل رہی ہے اور اسکے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر آگے آنے کی ضرورت ہے۔‘‘

تحصیلدار نے عوام سے بھنگ کی کاشت سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں بھی خود رو بھنگ موجود ہو فوری طور انتظامیہ کو مطلع کیا جائے تاکہ اسے وقت پر تباہ کیا جا سکے۔Tehsildar Awantipora on Wild Bung

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.