ETV Bharat / state

Awantipora Accident اونتی پورہ سڑک حادثہ، ایک اور مہاجر مزدور کی موت

اونتی پورہ میں پیش آئے سڑک حادثے سے متعلق جموں و کشمیر انتظامیہ نے پہلے ہی اس حادثے میں ہلاک ہونے اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے لیے ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا ۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 19, 2023, 10:45 AM IST

اونتی پورہ سڑک حادثہ، ایک اور مہاجر مزدور کی موت

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ہونے والے دردناک سڑک حادثے میں زخمی ہوا ایک اور بیرونی ریاست کا مزدور آج سرینگر کے ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا اس طرح اس حادثے میں ہلاک ہونے والے بیرونی مزدوروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیشنل ہائی وے پر سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا بہار کا ایک اور مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔گلزار انصاری ولد منیب انصاری ساکن بہار جو کل سڑک حادثے میں زخمی ہوا تھا، اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس کا علاج جاری تھا لیکن آج دوران علاج وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں بیرونی ریاست کے چار مزدور ہلاک اور 32 دیگر افراد شدید زخمی ہوئے تھے وہیں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایات کے بعد ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین میں ایک لاکھ روپے ایکس گریشا ریلیف منظور کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ شدید زخمی افراد کے لیے پچیس ہزار اور معمولی زخمی افراد کے لیے دس ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Labourers Killed During Road Accident : اونتی پورہ حادثہ میں چار مہاجر مزدور ہلاک، کئی زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.