ETV Bharat / state

'عوامی اتحاد پارٹی کو الطاف بخاری کی حمایت کی ضرورت نہیں' - shiban ishai says in an interview

عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان شیبان عشائی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں بی جے پی پر نشانہ لگایا۔

awami itehad party
awami itehad party
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 12:53 AM IST

عوامی اتحاد پارٹی کو دہلی کے ان آلہ کاروں کی کوئی حمایت درکار نہیں ہے جو اپنے مقاصد کے لئے کشمیری عوام کے جزبات اور احساسات کو قربان کر رہے ہیں۔

'عوامی اتحاد پارٹی کو الطاف بخاری کی حمایت کی ضرورت نہیں'

ان خیالات کا اظہار عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان شیبان عشائی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ الطاف بخاری کے بیان سے عوامی اتحاد پارٹی مرعوب نہیں ہو سکتی ہے اور نہ ہی انہیں دہلی کے آلہ کاروں کی حمایت کی ضرورت ہے بلکہ وہ اپنی طاقت پر ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بے شک بخاری جیسے لوگوں کو نئی دہلی کا آشیرواد حاصل ہے تاہم عوامی اتحاد پارٹی میں وہ جرات برقرار ہے کہ وہ اپنے بل بوتے پر چناو لڑ سکتی ہے۔
گپکار الاینس پر بات کرتے ہوئے شیبان عشائی نے کہا انہیں ان لوگوں کی نیت پر شک نہیں ہے تاہم تاریخ ان رہنماؤں کی کارکردگی پر صداقت کی دلالت نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر اسد الدین اویسی پارلیمنٹ میں مسلمانوں کی بات کر سکتا ہے تو فاروق عبداللہ کیوں نہیں کر سکتے ہیں۔

شیبان عشائی نے بتایا کہ عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید کو تہاڑ جیل میں مقید رکھا گیا ہے جبکہ دیگر مین اسٹریم رہنماؤں کو رہا کیا گیا ہے۔

انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس بیان کی مزمت کی جس میں انجینئر رشید کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ شیبان کے مطابق انجینئر رشید قومی سلامتی کے لیے نہیں بلکہ بی جے پی کے لیے خطرہ ہیں اور اسی لیے انہیں رہا نہیں کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.