ETV Bharat / state

ACR pulwama visits tral schools: اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ نے کیا ترال کے نجی اسکولوں کا دورہ - حفصہ قیوم ترال اسکولوں کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر لیبر، پلوامہ، کا کہنا ہے کہ محکمہ کی جانب سے لیبر قوانین سے متعلق قوانین اور حکومتی اسکیموں کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کی غرض سے وقتاً فوقتاً سیمنارز اور جانکاری کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ نے کیا ترال کے نجی اسکولوں کا دورہ

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 6:01 PM IST

اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ نے کیا ترال کے نجی اسکولوں کا دورہ

پلوامہ (جموں و کشمیر) : اسسٹنٹ لیبر کمشنر، پلوامہ، ہفصہ قیوم نے جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں قائم متعدد نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا، جس دوران انہوں نے ان تعلیمی اداروں میں لیبر قوانین کے نفاذ کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے لیبر ورکرز کے لیے تحفظ، سلامتی اور صحت کو یقینی بنانے کے حوالے سے اٹھائے جا رہے حکومتی اقدامات پر مفصل روشنی ڈالی۔ علاوہ ازیں جانکاری کیمپ کے دوران لیبر محکمہ کی جانب سے وضع کی گئی سرکار کی مختلف اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی جبکہ حکومتی اسکیموں سے استفادہ کرنے کے طریقہ کار بھی بیان کیے گئے۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے حفصہ قیوم نے بتایاکہ انہوں نے ان تعلیمی اداروں میں لیبر قوانین کے نفاد کے حوالے سے مفصل جانکاری حاصل کی ہے جبکہ کچھ مقامات پر لیبر قوانین کو عملانے میں چھوٹی چھوٹی کوتاہیاں پائی گئیں اور ان اداروں کو ایک مقررہ مدت کے اندر سبھی شکایات اور کوتاہیاں دور کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر لیبر نے مزید کہا کہ لوگوں کو لبیر قوانین کے حوالے سے جانکاری حاصل کرنے کی حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً نہ صرف تاکید کی جاتی ہے بلکہ اس ضمن میں لوگوں، اداروں کے سربراہان اور نجی اداروں کو ضروری ٹریننگ فراہم کرنے کے لیے محکمہ ہمیشہ لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے لیبر قوانین سے متعلق قوانین اور حکومتی اسکیموں کے بارے میں وقتاً فوقتاً سیمنارز منعقد کیے جانے کے علاوہ جانکاری کیمپس کا بھی انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: Awareness Camp on Labour Laws: لیبر ڈیپاٹمنٹ کی جانب سے معلوماتی پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.