اطلاعات کے مطابق ملنگ پورہ علاقے کو فوجی کی 55 آر آر نے محاصرے میں لیا تھا۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک فوجی اہلکار کی بندوق سے اچانک گولی نکل کر ان کے ساتھی کے پیر پر لگی۔ گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گیا۔
زخمی فوجی اہلکار کی شناخت شام لال کے طور پر ہوئی ہے۔
شام لال کو فوری طور آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دفاعی ذرائع نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔