ETV Bharat / state

پلوامہ تصادم ختم، ایک عسکریت پسند اور ایک فوجی جوان ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گوسو علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والا تصادم ختم ہوگیا ہے ۔

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 8:49 PM IST

Updated : Jul 8, 2020, 10:50 AM IST

پلوامہ تصادم ختم، ایک عسکریت پسند اور ایک فوجی اہلکار ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گوسو علاقے میں منگل کی علی الصبح ایک تصادم میں ایک عسکریت پسند اور ایک فوجی اہلکارہلاک، جبکہ جموں و کشمیر پولیس کا ایک اہکار زخمی ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تین عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے، تاہم دو عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا، جس کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب تصادم کے دوران مقامی نوجوان گھروں سے باہر آکر سکیورٹی اہلکاروں پر پتھر بازی کی، جس کے بعد نوجوانوں اور فورسز کے مابین دیر تک جھڑپیں ہوئیں۔ فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔

قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے گوسو نامی علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پلوامہ پولیس، فوج کی 53 آر آر اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ کو منگل کی علی الصبح محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا۔

بتا دیں کہ سیکیورٹی فورسز نے وادی میں عسکریت پسند مخالف کاروائی کی مہم کو تیزی کردی ہے۔ رواں برس اب تک مارے جانے والے عسکریت پسندوں کی تعداد بڑھ کر 123 ہوگئی ہے۔ ان میں بعض اعلیٰ عسکری کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

Last Updated : Jul 8, 2020, 10:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.