ETV Bharat / state

Aripal Block Development ترال کا آری پل بلاک ترقی کی اور گامزن، منظور گنائی

author img

By

Published : Dec 25, 2022, 1:00 PM IST

ترال کے آری پل بلاک کے ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے کہا کہ 'آری پل بلاک ترقی کی اور گامزن ہے۔ آری پل علاقے میں گزشتہ دو برسوں کے دوران تعمیر وترقی کے کئی پروجیکٹ مکمل ہوگئے ہیں۔' Several development projects completed in Aripal

ترال کا آری پل بلاک ترقی کی اور گامزن، منظور گنائی

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔ منظور احمد گنائی نے کہا کہ 'سب ضلع ترال کے آری پل علاقے میں گزشتہ دو برسوں کے دوران تعمیر وترقی کے کئی پروجیکٹ مکمل ہوگئے ہیں جب کہ اس علاقے میں دو سال قبل صورتحال مختلف تھی۔ منظور احمد گنائی نے بتایا کہ انتظامیہ مجموعی ترقی کے لیے وعدہ بند ہے اور یہ انتظامیہ کی ٹھوس اقدامات کا ہی نتیہجہ ہے کہ پورے ضلع میں آری پل بلاک کو آسپریشنل بلاک کا درجہ حاصل ہوا ہے جہاں نہ صرف دہی ترقی، بلکہ صحت عامہ، اسکولی تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں کام کیا گیا ہے اور یہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ 'Aripal DDC Member talk with ETV Bharat

آری پل کے بنگہ ڈار اور گٹینگو دیہات میں رابطہ پلوں کا خواب ہنوز شرمندہ تعبیر نہیں ہوا ہے کے سوال پر ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے دعویٰ کیا کہ حال ہی میں بڑے پبلک دربار کے دوران انھوں نے یہ مسائل ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری کی نوٹس میں لایا ہے جس کے بعد متعلقہ اداروں نے دونوں پُلوں کے بارے میں ڈی پی آر ترتیب دیا ہے اور اگلے سال میں عوامی اہمیت کے حامل ان پروجیکٹس پر کام شروع ہوگا۔'

یہ بھی پڑھیں: PDP Workers Meeting Held in Tral ترال میں پی ڈی پی کی جانب سے ورکرس میٹنگ کا انعقاد

انہوں نے بتایا کہ ستورہ حاجن سڑک کی خستہ حالی کو دور کیا جا رہا ہے اور حال ہی میں اس سڑک کی تعمیر وتجدید کے لیے ایک کروڈڑ پانچ لاکھ کا منصوبہ منظور ہوا ہے جب کہ سویناڈ اور ناگہ ناڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ بجلی کی ابتر صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے منظور گنائی نے کہا کہ وہ عوامی نمائنده ہونے کے ناطے اس مسئلے کو ہر سطح پر اٹھائیں گے تاہم سرما کے ان ایام میں بجلی کا یہ مسلہ صرف آری پل میں نہیں بلکہ وادی کے چہار سو ہے انھوں نے بتایا کہ آری پل بلاک کو ماڈل بنانے کے خواب کو اب شرمندۂ تعبیر ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.