ترال میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے سینیئر رہنما اوتار سنگھ Apni Party Leader Avtar Singh نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں عوام کے پاس اپنی پارٹی کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے اور اپنی پارٹی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی سچ کی سیاست کررہی ہے اور اس لیے اب لوگوں نے ان کے منشور کو تسلیم کیا ہے۔ اوتار سنگھ نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ اس پارٹی نے کشمیری عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کیا ہے، جس کا خمیازہ اگلے انتخابات میں اس پارٹی کو ضرور ملے گا۔ Apni Party Leader Avtar Singh Slams BJP
یہ بھی پڑھیں: Apni Party Convention: بانڈی پورہ میں اپنی پارٹی کا اجلاس منعقد
ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ٹیم ہونا اب میڈیا کا نعرہ بن گیا ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ جب این سی اور پی ڈی پی، بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں ہوتی ہے تو کوئی پوچھتا نہیں لیکن ہم پر قتدار کے باہر ہونے کے باوجود اپنی پارٹی پر طنز کسے جا رہے ہیں، جو ٹھیک بات نہیں ہے۔ اوتار سنگھ نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ اپنی پارٹی کس جماعت کا نام ہے۔ Apni Party Leader Avtar Singh Slams BJP