ETV Bharat / state

Anti-Drug Rally In Pulwama District: پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 4:57 PM IST

کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی کی اختتامی تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ اس موقعے پر کالج آڈیٹوریم میں یک پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹرز، علمائے دین اور دیگر لوگوں نے خطاب کیا۔

پلوامہ میں منشیات مخالف ریالی نکالی گئی
پلوامہ میں منشیات مخالف ریالی نکالی گئی
پلوامہ میں منشیات مخالف ریالی نکالی گئی

پلوامہ: وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی آج منشیات مخالف ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں اسکولی بچوں کے ساتھ کالج کے طالب علم اور محمکہ سماجی بہبود کے ارکان نے شرکت کی۔ ریلی قصبہ پلوامہ ڈانگرپورہ سے شروع ہوئی اور اس کا اختتامی پروگرام بائیز ڈگری کالج پلوامہ میں منعقد ہوا۔ ریلی میں اسکولی بچے منشیات سے دور رہنے کے نعرے بلند کر رہے تھے، ساتھ ہی منشیات کے برے اثرات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا تھا۔
اس منشیات مخالف ریلی کی اختتامی تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر کالج آڈیٹوریم میں ایک پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں ڈاکٹروں علمائے دین اور دیگر لوگوں نے خطاب کیا ،جس میں منشیات کے حوالے سے بچوں کو آگاہ کیا گیا اور اس سے دور رہنے کی تلقین کی۔
اس موقعے پر بتایا گیا کہ وادی کشمیر منشیات کے استعمال میں تیسرے نمبر پر آتا ہے جو باعث تشویش بات ہے، ساتھی منشیات کے مضر اثرات کے حوالے سے بھی بچوں کو جانکاری دی گئی۔ جبکہ ڈاکٹروں نے بتایا کہ منشیات کے استعمال کرنے والے نوجوانوں کو علاج کے ذریعہ ٹھیک کیا جاسکتا ہے، اور ان کی جانکاری بھی خفیہ رکھی جاتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات میں مبتلا نوجوانوں کی جانکاری دی کر انہوں علاج کے لئے لائے تاکہ ہم ان کی انمول زندگیوں کو بچا سکے۔

مزید پڑھیں: Urs Hazrat Shah Hamdani ترال میں شاہ ہمدان عرس تزک و احتشام سے منایا گیا
اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر منشیات مخالف کارروائی انجام دینے چاہئے تاکہ ہم نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھیں میں کامیابی حاصل کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.