پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے محمکہ تعلیم کے اشتراک سے آج ضلع پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں اسکولی بچوں نے شرکت کی۔ ریلی کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے ایس ایس پی پلومہ غلام جیلانی وانی کے ہمراہ کیا۔ Anti Drug Rally in Pulwama
ریلی میں ضلع کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی جب کہ یہ ریلی اسپورٹس سٹیڈیم پلوامہ سے شروع ہوکر راجپورہ چوک میں اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی میں اسکولی بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس لے ہوئے تھے جن پر نشہ مخالف پیغامات لکھے ہوئے تھے اور یہ ریلی بازار سے ہوتے ہوئے راجپورہ چوک تک پہنچ کر ختم ہوئی۔ اس موقع طلباء نے کہا کہ نوجوانوں کو نشہ سے دور رہنا چاہئے اور ہر سطح پر اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جانا چاہئے تاکہ جموں و کشمیر منشیات سے پاک ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ریلی منعقد کرنے سے نوجوانوں میں بیداری پیدا ہوتی ہے۔ Anti Drug Rally in Pulwama
اس ضمن میں چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ نظیر احمد نے کہا کہ ملکی سطح پر 'نشہ مکت بھارت' جاری ہے۔ اس ضمن میں ضلع پلوامہ میں اس طرح کی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد ہے کہ عوام تک یہ بات پہنچے کہ جموں وکشمیر کو نشہ مکت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک بنا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ڈرگ فری سوسائٹی کے لیے ہم سب کو آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی ذمہ دار شہریوں کو منشیات کا قلع قمع کرنے میں اپنا تعاون پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Anti Drug Awareness Programme ترال کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے انتظامیہ متحرک